19 جنوری 2014 - 20:30
پارا چنار میں کرفیو نافذ، فریقین میں مذاکرات ناکام ہونے پر 30 سے زائد عمائدین گرفتار

پولیٹیکل ایجنٹ کا کہنا تھا کہ جرگہ اور مذاکرات میں تعاون نہ کرنے پر 30 سے زائد قبائلی عمائدین کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے اور قومی جرگہ تشکیل دیکر امن کے قیام کیلئے دوبارہ کوششوں کا آغاز کیا جائیگا۔

ابنا: پاراچنار شہر ميں کرفیو نافذ کرکے حکام نے 30 سے زائد قبائلی عمائدین کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیٹیکل ایجنٹ ریاض محسود کا کہنا ہے کہ مقامی قبائل کے مابین لوکل انجمن کی تشکیل پر احتلافات پیدا ہوگئے تھے اور ہنگو اور مقامی قبائل کے جرگے نے اختلافات ختم کرانے کیلئے کئی روز سے کوششیں اور مذاکرات کئے، مگر قبائلی عمائدین کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے۔ لہذا ٹکراو کا خدشہ تھا جس کے باعث شہر میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔ پولیٹیکل ایجنٹ کا کہنا تھا کہ جرگہ اور مذاکرات میں تعاون نہ کرنے پر 30 سے زائد قبائلی عمائدین کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے اور قومی جرگہ تشکیل دیکر امن کے قیام کیلئے دوبارہ کوششوں کا آغاز کیا جائیگا۔

.......

/169